۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فیلم بانوی بهشت

حوزہ/ آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے اس مرجع تقلید سے منسوب سوشل نیٹ ورکس کے متعلق وضاحت کی ہے۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دفتر آیت اللہ سیستانی نے ان سے منسوب مختلف سوشل نیٹ ورکس کے متعلق وضاحت کی ہے۔ جسے یہاں ذکر کا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں دفتر آیت اللہ سید علی سیستانی سے پوچھے گئے سوال اور اس کا جواب کا متن اس طرح ہے:

 سوال:

بسمہ تعالی

سلام علیکم۔ حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی(دام ظلّه الوارف) کی طول عمر کی آرزو کے بعد عرض ہے کہ جیسا کہ سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ ارتباطات میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے اور حال ہی میں سوشل نیٹ ورکس میں منجملہ فیس بک، ٹیوٹر، ٹیلیگرام وغیرہ میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے نسبت دے کر شرعی مسائل کے جواب دیے جاتے ہیں۔

کیا آیت اللہ سیستانی کا دفتر مذکورہ سوشل نیٹ ورکس میں سے کسی باقاعدہ سائٹ یا اکاؤنٹ کی تائید کرتا ہے؟

 جواب:

 آیت اللہ سید علی سیستانی مدظلہ العالی کے دفتر کا مذکورہ نیٹ ورکس میں سے کسی سائٹ یا اکاؤنٹ یا ان کے علاوہ کسی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور اس دفتر کی تائید شدہ سائیٹ صرف www.sistani.org ہے۔

یاد رہے کہ یاسر الحبیب نے اپنے سوشل میڈیا کے پیج پر دعوی کیا ہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے فلم بانوی(خاتون) بہشت کی حمایت کی ہے۔ جبکہ اس دفتر نے آیت اللہ سید علی سیستانی کے نظریات اور بیانات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے صرف مذکورہ بالا سائٹ  www.sistani.org کی تائید کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .